تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:48

آئی سی سی کی نئی رینکنگ،سعید اجمل پہلے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر

جیو نیوز - دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بیٹسمین تو شامل نہیں،لیکن بالرز کی فہرست میں ابتدائی دو نمبرز پر پاکستانیوں کا قبضہ ہے۔بولنگ رینکنگ میں پہلا نمبر سعید اجمل کادوسرے نمبر پر محمد حفیظ ہیں۔فہرست میں دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ پر فرق پڑا ہے۔ شاہد آفریدی اب 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔جبکہ بیٹنگ کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کا پہلا نمبر ہے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی دوسرے اور جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولیئرز تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں، بلکہ ٹاپ 20 میں صرف ایک پاکستانی عمر اکمل کا نام ہے جو 14ویں نمبر پر ہیں، آل راوٴنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، محمد حفیظ دوسرے اور آسٹریلیا کے شین واٹسن کا تیسرے نمبر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.