تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:48

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سب کچھ معلوم تھا،رمیز راجہ

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، کسی کو پھنسایا نہیں جا سکتا، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سب کچھ پتہ تھا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ وہ کوچز کی بھرمار کے حق میں نہیں۔ کپتان کو انچارج اور سابق کرکٹر کو منیجر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس بھارتی ٹیم کو انہی کے گراوٴنڈز پر ہرانے کا اچھا موقع ہے۔ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انہوں نے کوئی گڑبڑ نہیں دیکھی ۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سب پتہ تھا کسی کوکوئی پھنسا نہیں سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.