تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:42

سیریز کیلئے ابھی بھارتی ویزے کیلئے طریقہ کار طے نہیں ہوا،ذکاء اشرف

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمینذکا ء اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز میں ابھی ویزے کیلئے کوئی طریقہ کار طے نہیں ہوا ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین نے کہاکہ پاک بھارت سیریز دیکھنے کے خواہشمند شائقین کو ویزے دو ہفتوں میں جاری کردیئے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سے متعلق ان کا کہنا تھا اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،ذکاء اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک ایونٹ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں، تمام ٹورنامنٹس شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.