13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:42
پاک بھارت اسکواش سیریز تعلقات بہتر بنا سکتی ہے،جہانگیر خان
جیو نیوز - کراچی…اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اسکوش سیریز دونوں ممالک کے تعلقات اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کا معیار تقریباً برابر ہے، روایتی حریف کے درمیان اسکوش سیریز دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو چارج کر سکتی ہے۔جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان اسکوش کے جو حالات ہیں اس کا ذمہ دار کوئی ا یک فرد یا ادارہ نہیں ۔