13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:42
زوہیر رضا اور نومی قمر صبح نو ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں
جیو نیوز - کراچی…ٹاپ سیڈ زوہیر رضا اور نومی قمر صبح نو ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے،کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں نمبر دو سیڈ نومی قمر نے طلحہ زبیر کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ زوہیر رضا نے خالد علی کو سات چار ،چار چھ اور چھ تین سے ہرا دیا ، گرلز پری کوارٹر فائنل میں کینز گانچی نے عروسہ احمد کو چھ ایک، تین چھ اور چھ ایک سے جبکہ وینا خان نے ماہ نور جمشید کو چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دی۔