14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:1
عمران خان پاک بھارت سیریز دیکھنے نہیں جائیں گے
جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وہ پی سی بی کی دعوت پر پاک بھارت سیریز دیکھنے نہیں جا سکیں گے، پاکستان میں الیکشنز کا سال ہے اور وہ اپنی پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے جناح اسٹیڈیم گوجر انوالہ کو ہیلی پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی۔