تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:32

بھارتی ٹینس اسٹار، ثانیہ مرزا، آج 25 سال کی ہوگئی

جیو نیوز - حیدرآباددکن…بھارتی ٹینس اسٹار، ثانیہ مرزا، آج 25 سال کی ہوگئی ہیں۔ ثانیہ مرزا ، ممبئی میں اسپورٹس جرنلسٹ عمران مرزا کے گھر 1985 میں پیدا ہوئیں، جونئیر پلیئر کے طور پر10 سنگل اور 13 ٹائٹلزجیتے۔2009 میں مکسڈ ڈبل جیت کرگرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا،2012 کا فرنچ اوپن مکسڈ ڈبل ایونٹ بھی اپنے نام کیا، ٹائم میگزین نے اُنہیں 50 ہیروز آف ایشیا اور اکنامک ٹائمز نے ایسے33 افراد میں شامل کیاجن پر بھارت کو فخر ہے ، اپریل2010 میں ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوگئی ، ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بھارت کے فیشن شو میں کیٹ واک کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.