15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:58
سوئیڈن کے ابراہیمووچ کی شاندار پرفارمنس، انگلینڈ چاروں خانے چت
جیو نیوز - اسٹاک ہوم …انٹرنیشنل فٹبال میچ میں سوئیڈن نے انگلینڈ کو 4گول سے ہرا دیا،فاتح ٹیم کے زلاتن ابراہیمووچ بہترین فارمنس کے باوجود فیفا ے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے امیدوار بھی نہ بن سکے۔ انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں سوئیڈن نے انگلینڈ کو چاروں خانے چت کیا، میچ کے چاروں گول زلاتن ابرہیمووچ نے کئے لیکن ان کا ایک گول ایسا تھا کہ حریف گول کیپر بھی دیکھتا ہی رہ گیا۔ ابراہیمووچ میچ کے تو ہیرو ثابت ہوئے لیکن پھر بھی بد قسمت رہے کہ فیفا بیسٹ پلئیر آف دی ایئر کے امیدواروں کی فہرست میں اپنا نام شامل نہ کروا سکے۔