16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:35
بھارتی ٹیم کو ہوم گراوٴنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ ہوگا ،وسیم اکرم
جیو نیوز - لاہور. . . .قومی ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈکرکٹروسیم اکرم کاکہناہے کہ بھارتی ٹیم کو ہوم گراوٴنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ ہوگا لیکن پاکستانی ٹیم اعتمادکیساتھ کھیلی،تو اسے جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔وسیم اکرم لاہور میں ایک دوستانہ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے کے دوران انتہاپسندہندوتنظیموں کی جانب سے انہیں بھی دھمکیاں ملتی تھیں لیکن وہ پروا نہیں کرتے تھے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کیساتھ مقابلے کے لیے چار سے پانچ اچھے پیٹسمین کھلانا پڑیں گے۔ان کاکہناتھاکہ بھارتی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے زیادہ مواقع ملے ہیں، اس لیے پاکستانی ٹیم کو متحد ہوکر ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔