19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:33
احمد آباد ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
جیو نیوز - احمد آباد … پراگیان اوجھا کی بہترین بولنگ نے انگلش ٹیم کو ڈبو دیا، بھارت نے احمد آباد ٹیسٹ 9وکٹوں سے جیت لیا۔ ٹیسٹ کے آخری روز انگلش ٹیم دوسری نامکمل اننگز شروع کرنے میدان میں اتری لیکن بھارتی بولر کے سامنے ریت کی طرح ڈھے گئی۔ بھارتی اسپنر پراگیان اوجھا نے بہترین بولنگ کی اور مہمان ٹیم مزید 5 وکٹیں کھوکر 406 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ اوجھا نے میچ میں 9 شکار کئے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کھوکر 77 رنز کا ہدف پالیا، اس کے ساتھ 4میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری پالی۔