تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:33

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا، ہیراتھ کی 11 وکٹیں

جیو نیوز - گال … سری لنکا نے نیوزی کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے شکست دے دی، لیگ اسپنر رنگانا ہیراتھ نے میچ میں 11 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ گال ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 35 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی، لیکن کوئی کیوی بیٹسمین رنگانا ہیراتھ کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہیراتھ نے دوسری اننگز میں بھی 6 اور میچ میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ کولاسیکارا اور سورج رندیو نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 93 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے دیموتھ کارونا رتنے 61 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ اس کامیابی کے بعد سری لنکا کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.