21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:14
چیمپئینز ٹرافی ،ٹیم سے توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں، ریحان بٹ
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں گرین شرٹس زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان بٹ نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے۔نائن اے سائیڈٹورنامنٹ سے چیمپئینز ٹرافی سے قبل تیاری کا موقع ملے گا۔سابق کپتان ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ کھیلنے کے لئے مکمل فٹ ہیں۔