تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:30

چیمپینز لیگ فٹبال:چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست کا سامنا

جیو نیوز - لندن…چیمپینز لیگ فٹبال میں انگلش کلب چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، آج مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ریال میڈریڈ سے ہوگا۔اطالوی کلب Juventus نے انگلش کلب چیلسی کی اس سال چیمپینز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی کی امیدیں خاک میں ملا دیں۔ میزبا ن ٹیم نے گروپ میچ میں دفاعی چیمپئن کو 3-0 سے ہرا دیا۔ اس شکست کے بعد چیلسی کے لئے لاسٹ 16 میں جگہ بنانا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ ایک اور میچ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو سیزن کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، سابق چیمپینز کو ٹرکش کلب Galatasary نے 1-0 سے ہرا دیا۔ یونائیٹڈ پہلے ہی گروپ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بارسلونا نے Spartak Moscow کو 3-0 سے ہرا دیا جبکہ بائرن میونخ اور ولینسیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں ریال میڈریڈ کا مقابلہ مانچسٹر سٹی ، آرسنل کا مونٹ پیلیئر جبکہ بورشیا ڈورٹمنڈ کا ٹکراوٴ آیاکس سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.