21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:10
سندھ ہائیکورٹ،چیئرمین اورڈی جی، پی سی بی کی تقرری کیخلاف درخواست
جیو نیوز - کراچی…سابق کپتان راشد لطیف نے سندھ ہائی کورٹ میں چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف اور ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کردی،سابق وکٹ کیپر نے کا موقف ہے کہ موجودہ کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرکے آئی سی سی کے آئین کے مطابق نیا بورڈ تشکیل دیا جائے،سابق کپتان راشد لطیف نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین غیر قانونی ہے، اُسے فوری طور پر معطل کیا جائے ،سابق کپتان نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کو بھی معطل کرنے کی درخواست دی ہے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرکے آئی سی سی کے آئین کے مطابق نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔