22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:50
پشاور، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیموں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور ریجن، ایبٹ آباد ریجن اور فاٹا ریجن میں شامل ٹیموں میں ردو بدل کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق دیر اپر اور دیر لوئر کو ایبٹ آباد ریجن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ٹانک، بنوں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع فاٹا ریجن کا حصہ بنا دئیے گئے ہیں۔ پشاور ریجن میں پانچ اور ایبٹ آباد ریجن میں سات اضلاع شامل ہوں گے جبکہ فاٹا ریجن میں سات ایجنسیوں کے علاوہ چار اضلاع بھی شامل ہوں گے۔ ریجن میں ردو بدل پشاور سمیت کئی اضلاع کے احتجاج کے بعد کیا گیا۔