10 فروری 2013
وقت اشاعت: 19:9
نیشنل انڈر 13 ریجنل فٹ بال فیسٹیول: بلوچستان نے چمن زون کو ہرادیا
جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے نیشنل انڈر 13 ریجنل فٹ بال فیسٹیول کوالی فیکشن راؤنڈ کے میچ میں بلوچستان اور ایڈ 27 چمن زون کے درمیان صدیق شہید فٹ بال اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا گیا جس میں بلوچستان نے تین دو سے کامیابی حاصل کرلی۔ بلوچستان کی طرف سے اسٹرائیکرقدرت اللہ نے میچ کے 11 ویں ، مڈ فیلڈر بشیر حسین نے پنلٹی کک کے ذریعے میچ کے 24 ویں اور دفاعی کھلاڑی نقی آغا نے میچ کے 27 ویں منٹ میں گول کیے جبکہ ایڈ 27 چمن زون کی طرف سے اسٹرائیکر احمد اللہ نے میچ کے 4 ویں اور سٹرئیکر عبد المجید نے پینلٹی کک کے ذریعے میچ کے 33 ویں منٹ میں گول کیا۔ بلوچستان کے دفاعی کھلاڑی دانیال کو میچ کے 46 ویں اور ایڈ 27 چمن زون کے سٹرائیکر عبدالمجید کو میچ کے29 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ ڈی میں میچ نمبر 8 خیبر پختون خواہ اور پشاور- نوشہرہ زون کے درمیان قیوم فٹ بال اسٹیڈیم پشاورمیں کھیلا گیا جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔