تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:49

طویل ترین دورانیے تک ڈارٹ گیم کھیلے جانے کا عالمی ریکارڈ

جیو نیوز - لندن …برطانیہ میں طویل ترین دورانیے تک ڈارٹ گیم کھیلتے ہوئے دو ماہر افراد نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔برطانوی کاؤنٹی لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے ان دونوں افراد نے لگاتار 48گھنٹوں تک ڈارٹ گیم کھیلتے ہوئے یہ عالمی کارنامہ سر انجام دیا ۔ا نگلیوں کی مدد سے تیر کو نشانے کی جانب پھینکنے کا ڈارٹ نامی یہ کھیل لگاتار2روز کھیلتے ہوئے نیو مین اور شون نامی ان افراد نے اپنا نام بطور دنیا کے طویل ترین دوارنئیے تک ڈارٹ گیم کھیلنے والے کھلاڑیوں کے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواد یا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.