تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:10

بلدیہ عظمی کے تحت سرکاری سطح پر پہلی بار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا…شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ناک آؤٹ بنیاد پر 20 سے 27 فروری تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں شہر بھر کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ اوپن ٹورنامنٹ ہوگا جس میں مقامی، نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی حصہ لیں سکیں گے، یہ بات ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر، اسپورٹس اینڈ ری کریشن محمد ریحان خان نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر کے ایم سی کے ڈائریکٹر خورشید شاہ، آفاق احمد درانی، احمد جان، جمیل احمد، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ریحان خان نے بتایا کہ محکمہ کلچر، اسپورٹس اینڈ ریکریشن ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام کے ایم سی کپ ڈے اینڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد 20تا 27فروری کے دوران ہوگا۔یہ ایونٹ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس ، کشمیر روڈ پر ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور مقابلے ناک آوٴٹ بنیاد پرہونگے۔ کراچی ڈسٹرکٹ کی 32منتخب ٹیمیں شرکت کریں گی۔ہر میچ 20,20منٹ کے 2دورانیہ پر مشتمل ہوگا۔ مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی صورت میں5,5منٹ کا اضافی وقت بعدازاں میچ کو پنالٹی ککس پر فیصلہ کن بنایا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آفیسر، بلدیہ عظمیٰ کراچیمتانت علی خان ہونگے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50ہزارروپے، رنر اپ کو 25ہزار ، پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کو 10ہزار روپے، مین آف دی فائنل اورٹاپ اسکورر کو 5,5ہزار روپے کے علاوہ ہر ٹیم کو ایک ایک ہزار روپے فی میچ کنوینس الاوٴنس بھی دیا جائے گا۔شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کے ایم سی کی جانب سے شرٹس بھی دی جائیں گی علاوہ ازیں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بیش قیمت ٹرافی بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ 27فروری2013کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس ، کشمیر روڈ پر کھیلا جائے گا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد حسین سید ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ہوں گے جو کہ کھلاڑیوں میں نعامات تقسیم فرمائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.