14 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:50
ڈی ایف اے انٹر کلب فٹ بال چیمپئن شپ میں حیدری کلب کی کامیابی
جیو نیوز - کراچی … ڈی ایف اے انٹر کلب فٹ بال چیمپئن شپ میں حیدری فٹ بال کلب نے شاہ لطیف فٹ بال کلب خیرپور کو شکست دیدی۔ خیرپور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں حیدری فٹ بال کلب نے شاہ لطیف فٹ بال کلب کو ایک گول سے شکست دی۔ میچ کے مہمان خصوصی خیرپور بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر نیاز علی جانوری تھے انہوں نے ڈی ایف اے خیرپور کو پچاس ہزارروپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف اے خیرپور کے آفیشلز حسن رضا، عبدالحمید پٹھان، جاوید علی سومرو، ڈی ایف اے سکھر کے وائس چیئرمین زاہد سعید بھی موجود تھے۔ دریں اثناء بحریہ یونیورسٹی نے ایچ ای سی کرکٹ چیمپئن شپ میں پرنسٹن یونیورسٹی کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی۔ اسلام آباد میں نسٹ کرکٹ گراؤنڈ پر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں بحریہ یونیورسٹی نے ٹاس جیت پرنسٹن یونیورسٹی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی پرنسٹن یونیورسٹی کی ٹیم 32 اوورز میں 152رنز بنا سکی۔ جواب میں بحریہ یونیورسٹی نے 24 اوورز میں 153 رنز بنا لئے۔ بلال نسیم نے 70، قاضی مجاہد نے 42، فیضان ساجد نے 40 رنز بنائے۔ فیصل خالد نے 35 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔