22 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:53
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا
جیو نیوز - لاہور… آئندہ ماہ شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہفتہ کو ہو گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ دس فروری سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ اختر رسول چوہدری ایونٹ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان ہفتہ 23فروری کو کریں گے۔ واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 9 سے 17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔