تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:37

ٹاپ25 فٹ بال کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہفتہ سے شروع ہوگا

جیو نیوز - کراچی… پاکستان کے ٹاپ25 فٹ بال کھلاڑیوں پر مشمل تربیتی کیمپ ہفتہ 23فروری سے فٹ بال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگا۔ کرغستان میں کھیلی جانے والے اے ایف سی چیلنج کپ فٹ بال کی تیاریوں کے حوالے سے جاری کیمپ 15مارچ تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں آرمی کے جعفر خان، خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کے ثاقب حنیف، رضوان آصف، ثمر اسحق، کامران خان، محمد عادل، کلیم اللہ، صدام حسین اور یاسر آفریدی، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے محمد احمد اور مزمل حسین، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے فیصل اقبال، پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے محمد مجاہد، نیوی کے نوید احمد، مسلم ایف سی چمن کے محمد حمید اور سعید احمد، افغان ایف سی کے جدید خان پھٹان، بی جی اے ایف سی ڈنمارک کے یوسف بٹ، سکویشوڈ آئی ایف سی ڈنمارک کے یعقوب بٹ، بی کے ہیلراپ آئی کے ڈنمارک کے حسن بشیر، بی کے ایورتا ڈنمارک کے محمد علی، بریڈ فورڈ پارک ایونیو ایف سی انگلینڈ کے امجد علی اور ورسیسٹرسٹی ایف سی انگلینڈ کے شبیر خان ، کچی ایف سی ہانگ کانگ کے ذیشان رحمان اور نیلسن ایف سی انگلینڈ کے عدنان احمد جبکہ کیمپ آفیشلز میں میلازوک زیوی سا (کوچ/ مینجر)، شہزاد انور (اسٹنٹ کوچ)، اسلم خان (گول کیپر کوچ)کامران مہدی (فزیو/ اسٹنٹ مینجر)، بلال بٹ (اسٹنٹ مینجر/اسٹنٹ کوچ) شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.