تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:57

کے ایم سی ڈے نائٹ کپ فٹبال کا آغاز آج سے ہوگا

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… ایم سی کپ ڈے اینڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ ہفتہ 23فروری سے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس ، کشمیر روڈ پر کھیلا جائے گا۔ محکمہ کلچر، اسپورٹس ایند ریکریشن ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام کے ہونے والے ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی متانت علی خان، چیف آفیسر، بلدیہ عظمیٰ کراچی ہو گے اور گیند کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ فائنل یکم مارچ کو کھیلا جائے گا ۔آرگنائزنگ سیکریٹری آفاق احمد درانی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے مطابق 24،25اور26فروری کو 8,8میچز کھیلے جائیں گے۔27فروری کو چاروں کوارٹر فائنل،28فروری کو سیمی فائنل جبکہ یکم مارچ 2013کو تیسری پوزیشن کیلئے اور فائنل کھیلا جائے گا۔ڈے میں ہونے والے مقابلے بیک وقت دو گراوٴنڈز پر کھیلے جائیں گے۔کوارڈنیٹر ریاض احمد نے جملہ شریک ٹیموں کے آفیشلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے 30منٹ قبل اپنی ٹیموں ککے ہمراہ میچ کمشنر کو رپورٹ کریں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح کو 50ہزار اوررنر اپ کو 25ہزار کے علاوہ شریک ٹیموں کو ایک ہزار روپے فی میچ کنوینس الاوٴنس بھی دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.