24 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:13
پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
جیو نیوز - سیوٴل … جنوبی کوریا میں کھیلی گئی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 2-0 شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سیوٴل میں پاکستان نے بھارت کیخلاف فائنل 2-0 سے جیتا، پاکستان کے علی بخاری اور بلال ذاکر نے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بلا ل ذاکر نے کش کمار کو 3-0 جبکہ علی بخاری نے مہیش مانگوانکر کو 3-2 سے شکست دی۔ اس سے قبل گرلز ایونٹ میں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف مقابلوں میں پاکستان نے چائینز تائی پے کو 3-0 سے ہرادیا۔