تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 فروری 2013
وقت اشاعت: 15:13

سنچورین ٹیسٹ:پاکستان کو اننگز سے شکست، جنوبی افریقا کا کلین سوئپ

جیو نیوز - سنچورین … سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 18 رنز سے بدترین شکست ہوگئی، جنوبی افریقا نے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسری اننگز میں 235 رنز پر آوٴٹ کردیا، میزبان نے کلین سوئپ بھی مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 3-0 سے شکست دی۔ جنوبی افریقا کے 409 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں محض156 رنز پر آوٴٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.