تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:37

چنائی ٹیسٹ: ہینرکس اور لیون نے آسٹریلیا کو اننگز شکست سے بچالیا

جیو نیوز - چنائی … موئسز ہینرکس اور ناتھن لیون کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے آسٹریلیا کو بھارت خلاف اننگز کی متوقع شکست سے بچالیا، آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالئے۔ چنئی میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت نے اپنی اننگز کا آغاز 515 رنز 8 کھلاڑی آوٴٹ سے کیا تو باقی 2 وکٹیں اسکور میں 54 رنز جوڑ کر پویلین لوٹ گئیں ، دھونی 224 رنز بنا کر سب پر بازی لے گئے، ان کا بھرپور ساتھ دیا بھوبھنیشور کمار نے جو 37 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ 192 رنز کے خسارے کے ساتھ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی، تو روی چندر ایشون کی بولنگ کے آگے مکمل بے بس نظر آئی، 175 رنز پر 9 وکٹیں گر جانے کے بعد آسٹریلیا کی اننگز سے شکست یقینی نظر آرہی تھی، لیکن ہینرکس اور لیون کی ذمہ دارنہ بیٹنگ نے آسٹریلیا کو نہ صرف اننگز کی شکست سے بچا لیا،بلکہ برتری بھی دلا دی ۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر 232 رنز بنالئے ، اسے بھارت کے خلاف 40 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.