تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:38

بھارتی کھلاڑیوں کے این او سی کا مسئلہ حل کیا جائے،اسنوکر فیڈریشن

جیو نیوز - کراچی … پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بھارتی کھلاڑیوں کے این او سی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، تاکہ بھارتی کھلاڑی وقت مقررہ پر کراچی پہنچ جائیں اور دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا آغاز ہو، کھیلوں میں قریب آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے عالمگیر شیخ کا کہنا تھاکہ میں ذاتی طور پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کے این او سی کا مسئلہ حل کریں تاکہ بھارت میں پاکستان ایمبسی سے انہیں ویزے جاری ہوسکیں۔ بھارت نے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور چھ مارچ کو بھارتی کھلاڑیوں نے کراچی پہنچنا ہے۔ این او سی کا مسئلہ جمعے تک حل ہوجانا چاہئے کیونکہ پھر اس کے بعد وقت نہیں ہے۔ چھ مارچ سے ہمیں سیریزکا آغاز بھی کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.