تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:55

کے ایم سی فٹبال:‘ آغا خان جیم خانہ، شہید خالق،شہید عثما ن ٹاپ 8 میں شامل

جیو نیوز - کراچی…کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر جاری کے ایم سی کپ ڈے ایند نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے۔زاہد تاج اور شفیق کاظمی میچوں کے مہمان خصوصی تھے جن سے ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ آغا خان جیم خانہ گارڈن ویسٹ نے ایف سی روورز ملیر کو 3-1سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔شہید عثمان بلوچ ایف سی ملیر نے ینگ عزیز آباد (سینٹرل) کو 5-2سے ٹھکانے لگایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایاز بلوچ نے ہیٹ ٹرک اسکورکی۔اعظم اسپورٹس اور محفوظ الیون کا مقابلہ مقررہ وقت میں 2-2کی برابری پر ختم ہوا۔پروانہ اسپورٹس اولڈ گولیمار نے گولڈن اسٹار نیوکراچی کو 4-1کی شکست دی۔ کے ایم سی گرین نے ینگ سولجر کو 4-2سے قا بو کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد زبیر نے 2اور ایک ایک گول جاوید ابراہم اور محمد عمران جبکہ ینگ سولجر کیلئے یوسف اور رضوان گول کرنے میں کامیاب رہے۔ ریفری سلیم فیض، حبیب الله، عبدالمالک، عبدالکریم، بابر خان، سلیم بابر جبکہ میچ کمشنر خالد مجید اور محمد شمیم تھے۔دریں اثناء گیارہواں آل کراچی ایس ایس پی شاہنواز خان انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 3مارچ سے کے پی ٹی اسٹیڈیم کھارادر پر کھیلا جائے گا۔ آرگنائزنگ سیکریٹری نذیر خان کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی کی 32منتخب ٹیمیں ناک آوٴٹ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ینگ شاہین لانڈھی کا سامنا ینگ تغلق لیاری اور خیبر مسلم کا مقابلہ غریب شاہ یونین سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.