تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:37

میسی نے مسلسل17میچوں میں گول کرنے کا نیا ریکارڈبناڈالا

جیو نیوز - بارسلونا…ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے مسلسل 17 لیگ میچز میں گول کرکے کلب فٹبال کا 70 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ورلڈ فٹبالر آف دی ائیر میسسی نے بنایا ایک اور منفرد ریکارڈ، ایک کیلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 96 گول کرنے کے بعد اب انہوں نے پولش فٹبالر Teodor Pewterek کا 70 سال قبل بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ Teodor Pewterek نے پولش لیگ میں لگاتار 16 میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔میسی نے لا لیگا میں گزشتہ رات DEPORTIVO LA CORUNA کے خلاف ایک شاندار گول کیا اور یوں 17 لگاتار میچز میں گولز کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بارسلونا نے یہ میچ 2-0 سے اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.