تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:15

چمپئنز لیگ فٹبال میں آج بارسلونا کا مقابلہ اے سی میلان سے ہوگا

جیو نیوز - بارسلونا…چیمپینز لیگ فٹبال میں آج بارسلونا کا مقابلہ اے سی میلان سے ہوگا، لائنیل میسسی کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی ،گزشتہ ماہ میلان میں ہونے والے فرسٹ لیگ میں اے سی میلان نے بارسلونا کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کردیا تھا۔اب مقام ہے نیو کیمپ، جہاں بارسلونا کی ٹیم چیمپینز لیگ میں رہنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ میزبان ٹیم کو لاسٹ 8 میں کوالیفائی کرنے کیلئے کم از کم3 گول کے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا۔ اگر اسکور3-1 بھی ہوا تو اوے گول کی بنیاد پر اے سی میلان لاسٹ8 میں جگہ بنالے گی۔ واضح رہے کہ7 بار کی چمپئن میلان کی ٹیم روایتی حریف بارسلونا کو2000ء کے بعد شکست نہیں دے سکی ہے۔2 گولز کے خسارے کے ساتھ میدان میں اترنے والی بارسلونا کے گزشتہ دو ہفتے مایوس کن رہے ہیں،لیکن کیا لائنل میسسی کی ٹیم میلان کو شکست دے سکے گی؟ یا پھر اے سی میلان کی ٹالانز کو ہرا کر کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی، فیصلہ آج ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.