15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 21:38
دوسرا ون ڈے: پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست
جیو نیوز - سنچورین… پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کیلیے 192رنز کا ہدف دیا تھا، سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،تاہم یہ فیصلہ افریقی الیون کو راس نہ آیا اور پروٹیز بیٹسمین یکے بعد دیگرے آوٴٹ ہوتے رہے،صرف نوجوان بیٹسمین فرحان بحردین 58اور رابن پیٹرسن 44کے کوئی اوربیٹسمین پاکستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا،چار پروٹیز بیٹسمین ڈبل فیگر بھی نہ حاصل کرسکے۔ یوں پوری افریقی ٹیم 43.2اوورز میں 191رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان سب سے کامیاب بولررہے اور انھوں نے چار جبکہ جنید خان، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں لیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران 39اوورز میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کافی دیر تک یہ میچ رکا رہا،بعد ازاں امپائرز نے اس میچ کو 44اوورز تک محدود کردیا۔ قومی ٹیم کو بھی بیٹنگ لائن میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم شعیب ملک نے ایک ہی اوورمیں چارچوکے مارکے سوسوبے کو دھول چٹادیاور 4وکٹیں گرنے کے باوجود 192 رنزکے ہدف کاتعاقب آسان ہوگیا۔