15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 22:22
محمد عرفان دوسرے ون ڈے میں مین آف دی میچ قرار
جیو نیوز - سنچورین… قومی ٹیم کے ہیرو محمد عرفان دوسرے ون ڈے میں مین آف دی میچ قرار پا گئے۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ شاندار پرفارمنس پر اللہ کا شکرگزار ہوں ،کارکردگی میں تسلسل رکھوں گا، کپتان کے دیے گئے پلان پرعمل کیا۔ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ آج کی فتح کا ہیرو محمد عرفان ہے، محمد عرفان کے پہلے اسپیل نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، فتح سے ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے۔ کپتان جنوبی افریقہ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ ہم اسکور کا دفاع کرسکتے تھے لیکن مصباح اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کی، سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے، تیسرے میچ میں کم بیک کی پوری کوشش کریں گے، ہمیں اندازہ تھا کہ ون ڈے میچز میں پاکستان آسان حریف ثابت نہیں ہوگا۔