19 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:43
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ،سعید اجمل بدستور تیسرے نمبر پر موجود
جیو نیوز - دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہیں،بالنگ میں پاکستان کے سعید اجمل بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں،نئی رینکنگ کے مطابق ،بیٹسمینوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولئیرز ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ، ان سے اوپر انہی کے ہم وطن ہاشم آملہ ہیں جبکہ تیسری پوزیشن ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال کے پاس ہے ،پاکستان کے یونس خان نویں پوزیشن پر ہیں،بیٹنگ کی طرح بالرز میں بھی پہلی دو پوزیشنز جنوبی افریقا کے پاس ہیں، پہلے نمبر پر ڈیل اسٹین جبکہ ورنن فلینڈر دوسرے نمبر ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل بدستور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ فاسٹ بولر عمر گل دو درجے ترقی کے بعد 19ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔