20 مارچ 2013
وقت اشاعت: 23:8
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، چوتھا ون ڈے آج ہوگا
جیو نیوز - ڈربن....پاکستان اورساو¿تھ افریقا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ آج ڈربن میں کھیلاجائے گا،مصباح الیون عمرگل کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے،دونوں کپتان اس معرکے کوانتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ عمرگل ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ محمد عرفان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے ہوگا۔ سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اضافی بیٹسمین کھلانے سے کام نہیں چلے گا، بولنگ لائن کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ چوتھے ون ڈے کے لیے پاکستان فیورٹ ہے۔