تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:39

پاکستان اور جنوبی افریقا میںسے تگڑا کون؟ فیصلہ آج ہوگا

جیو نیوز - بینونی....پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کافاتح کون ہوگا،فیصلہ آج بینونی میں ہونے والا معرکہ کرے گا،کامیابی پاکستان کو جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریزجیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بنادے گی۔پاکستان کے پاس پہلی بارجنوبی افریقا میں سیریزجیتنے کا موقع ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ سیریزجیتنے کا سنہری موقع ہے۔ ٹیم اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب میزبان کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ دباو¿ ان کی ٹیم پرہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.