تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:10

غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں، 250 رنز بنانے چاہئے تھے، مصباح

جیو نیوز - بینونی … جنوبی افریقا کے ہاتھوں پانچویں ون ڈے اور سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہا ہے کہ ہم نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں، کم از کم 250 رنز اسکور کرنے چاہئے تھے، میزبان قائد کہتے ہیں کہ اندازہ تھا پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا۔ ایوارڈ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ میں بڑی پارٹنر شپ نہیں ملی، ہم نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں، اس وکٹ پر ہمیں کم از کم 250 رنز اسکور کرنے چاہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹسمین 30، 35 رنز کو بڑے اسکور میں تبدیل نہ کرسکے، محمد عرفان نے سیریز میں نہایت عمدہ بولنگ کی، اگر آج کا میچ جیت جاتے تو اچھا لگتا، سیریز میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پانچویں ون ڈے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے میزبان کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ تھا پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.