تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:54

یوم پاکستان سائیکلنگ چیمپئن شپ وقاص محبوب نے جیت لی

جیو نیوز - لاہور … پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان سائیکلنگ چیمپئن شپ وقاص محبوب نے جیت لی۔ ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں ہونے والی پروفیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی جانب سے کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا ، 10 کلو میٹر کی پروفیشنل سائیکلنگ ریس میں وقاص محبوب پہلے، سہیل مجید دوسرے اور زاہد اقبال تیسرے نمبر پر رہے۔ آرڈینری سائیکل ریس میں عبدالرحمن نے پہلی، محمد نذیر دوسری جبکہ محمد بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.