تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:18

یوم پاکستان گرلز ہاکی : فاطمہ جناح الیون نے اپنا میچ جیت لیا

جیو نیوز - لاہور … یومِ پاکستان گرلز ہاکی میچ فاطمہ جناح الیون نے 3-1 سے اپنے نام کرلیا۔ لاہور میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں فاطمہ جناح الیون اور رانا لیاقت علی الیون کی گرلز ہاکی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ فاطمہ جناح الیون کی جانب سے اسماء اشرف، آمنہ غفار اور نمرہ افضل نے گول اسکور کئے۔ رانا لیاقت علی الیون صرف ایک گول کرسکی، تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.