25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:29
بھارتی کرکٹر راہول شرما پر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد
جیو نیوز - ممبئی … بھارتی کرکٹر راہول شرما پر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران منشیات استعمال کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ ممبئی پولیس نے آئی پی ایل کے کھلاڑی پر پچھلے سال مئی میں رات دیر تک تقریب میں رہنے اور منشیات استعمال کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ دوسری جانب راہول شرما نے پولیس کے تمام الزامات ماننے سے انکا ر کردیا ہے ۔