26 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:59
سپر ایٹ ٹی20: فیصل آباد نے بہالپور کو شکست دے دی
جیو نیوز - لاہور…سپر ایٹ ٹی20 کے پہلے میچ میں فیصل آباد وولفنز نے بہالپور اسٹیگز کو شکست دے دی ۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد وولفنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے علی وقاص 39بنائے کپتان مصباح الحق 22 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ،جواب میں بہاولپورکی ٹیم20 اوورز میں 8 وکٹ پر 91 رنز ہی بناسکی۔ خرم شہزاد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،سپر ایٹ ٹی 20 کے تما م میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں ۔