26 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:19
یوتھ ایشیاء کپ کیلئے انڈر 16 قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں یوتھ ایشیاء کپ کے لیے انڈر 16 قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا،لاہور میں انڈر 16 ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے بتایا کہ یوتھ ایشیاء کپ کے لیے نوخیز زاہد ملک کپتان اور محمد عتیق نائب کپتان ہوگے جبکہ شیراز حفیظ اور رومن جان گول کیپر کے فرائض انجام دیں گے،دیگر کھلاڑیوں میں مبشرعلی، سکندرمصطفی ، عدیل لطیف، محمدجنید، جنیدمنظور، شان ارشاد،شامل ہیں۔طاہرزمان نے امید ظاہرکی انڈر16کھلاڑی جلد قومی جونیر ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔