26 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:19
سعید اجمل پیٹ کی انجری کے باعث سپرایٹ ٹی20سے باہر
جیو نیوز - لاہور…دنیا کے نمبر ون بولر سعید اجمل پیٹ کی انجری کے باعث سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے، ڈاکٹر نے سرجری کی تو انہیں ایک ماہ مکمل آرام کرنا پڑے گا۔پاکستانی آف اسپینر سعید اجمل جنوبی افریقا میں فیلڈنگ کے دوران گر پڑے تھے، جس کی وجہ سے وہ مکمل فٹ نہیں ،سعید اجمل نے لاہور میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، سعید اجمل چند روز میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں گے اگر ڈاکٹرز نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا تو انہیں سرجری کے بعد کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کرنا پڑے گا۔