تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:36

سوپر ایٹ ٹی 20 کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - لاہور…فیصل بینک سوپر ایٹ ٹی 20 کپ میں آج تین میچز کھیلے جارہے ہیں، سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی لاہور لائنز کی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔ لاہور میں جاری ایونٹ میں پہلا میچ بہاولپور اسٹیگز اور راولپنڈی ریمز کے درمیان ہوگا، شام 4 بجے فیصل آباد وولفز اور کراچی ڈولفنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، آج کا تیسرا میچ رات 8 بجے ایبٹ آباد فیلکنز اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست دکھا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.