تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:4

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کا انعام مل گیا

جیو نیوز - دبئی …جنوبی افریقا کو ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کا انعام مل گیا، آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمین شپ میس کے ساتھ ساتھ کپتان گریم اسمتھ کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا چیک بھی دے دیا۔حال ہی میں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دینے والی جنوبی افریقی ٹیم نے آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ انعامات اپنے نام کرلئے، دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے والے ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ کو آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میس کے ساتھ ساتھ ساڑھے چار لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی۔ اسمتھ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی کامیابی کی وجہ تمام کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی ہے، اُن کی ٹیم کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ جنوبی افریقا کا اگلا معرکہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے جو اس سال کے آخر میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.