تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 10:24

سوپر ایٹ ٹی20کپ:سیالکوٹ نے ملتان کو9وکٹ سے ہرادیا

جیو نیوز - لاہور…سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم نے بھی فیصل بینک سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، شعیب ملک کی ٹیم نے ملتان ٹائیگرز کو 9 وکٹ سے ہرایا۔لاہور میں کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے 14، 14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا لیکن ملتان کی ٹیم 9 وکٹ پر صرف 47 رنز ہی بناسکی۔ کاشف نوید 16 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، رضا حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سیالکوٹ اسٹالینز نے ہدف 7 اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کپتان شعیب ملک ناقابل شکست 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فیصل آباد وولفز ، لاہور لائنز اور راولپنڈی ریمز کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.