29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:4
سوپر 8 ٹی 20 : راولپنڈی ریمز نے فیصل آباد وولفز کو شکست دیدی
جیو نیوز - لاہور … فیصل بینک سوپر 8 ٹی 20 میں فیصل آباد وولفز اور راولپنڈی ریمز کے درمیان میچ انتہائی کانٹے کا رہا پہلے میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 144رنز کے تعاقب میں فیصل آباد وولفز کو آخری اوور میں جیت کیلئے 7 رنز درکار تھے، کپتان مصباح الحق آخری بال پر 2 رن نہ بناسکے اور ایک رن بناکر مقابلہ ٹائی کردیا، پھر سپر اوور میں بھی مصباح الحق جارحانہ بیٹنگ نہ کرسکے۔ راولپنڈی ریمز کو 10 رنز کا آسان ہدف ملا تو حماد اعظم نے پہلی ہی بال پر چھکا لگا کرمصباح کو بتایا دیا کہ سپر اوور میں ایسے کھیلا جاتا ہے، سپر اوور کی آخری بال پر حماد اعظم نے ایک رن بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں سیالکوٹ اسٹالینز نے ملتان ٹائیگر کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ملتان کی ٹیم 9 وکٹ پر صرف 47 رنز ہی بناسکی۔ کاشف نوید 16 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، رضا حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سیالکوٹ اسٹالینز نے ہدف 7 اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کپتان شعیب ملک ناقابل شکست 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سپر ایٹ ٹی 20 کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے ۔