29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:54
ٹرائلزکے بعد بحریہ یونیورسٹی کی فٹ بال ٹیم کا اعلان
جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا…بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کی اسپورٹس انتظامیہ نے ٹرائلز کے بعد اپنی فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا۔ تحسین غفار ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بلال منصور، نسیم خان، نعمان اصفر، بلال مصطفی، راحیل رحمان، محمد اسلان، ذیشان خان، فہد نور، عرفان احمد، بلال علی، محمد کمال میمن ، عماد جاوید، محمد ایاز، حمزہ آفتاب، رافع حسین شیخ، محمد زاہد منظور، فیصل خالد، اویس امجد، زیشان مجید، شہریار محمود، فہیم خان، بلال چودھری اور احمد فیضان شامل ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کا ٹرائلز اسپورٹس آفیسر عاشق حسین کی زیرِ نگرانی کوچ محمد شوکت (پی ایف ایف ڈی لائسنس کورس) نے آغا خان گراؤنڈ میں لئے۔ ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کیپٹن محسن حیات ملک ٹی آئی ایم نے اسٹوڈنٹس کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام کو شروع کیا۔ فٹبال ٹیم کی بہتری کے لئے ہر ہفتے فٹبال کوچنگ اور ٹریننگ پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں ۔دریں اثناء ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا ایونٹ کراچی میں 27 اپریل سے 3 مئی تک منعقد ہوگا۔چیمپئن شپ میں امکان ہے کہ 16 سے 18 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افغانستان، چین، ہانگ جانگ، بھارت، ایران، کویت، منگولیا، فلپائن، ساؤتھ کوریا، شام اور قطر کی ٹیمیں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کو شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں ورلڈکپ جیتنے والے محمد آصف کے علاوہ دیگر ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں میں حمزہ اکبر، عمران شہزاد، سابق ایشین نمبر دو محمد سجاد، اسجد اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی اسنوکر ٹیم کا کیمپ 10 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اسنوکر فیڈریشن کا اجلاس جمعے کو ہوا جس میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی گئی۔ حمزہ اکبر نمبر ون قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران شہزاد نمبر دو سیڈ، محمد سجاد نمبر تین اور عبدالستار نمبر چار سیڈ ہوں گے۔ ٹاپ ایٹ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوں گے۔