تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:19

بارسلونا کے ورلڈ پلیئر آف دی ائیر لیونل میسی کے نام ایک اور ریکارڈ

جیو نیوز - بارسلونا…بارسلونا کے ورلڈ پلیئر آف دی ائیر لیونل میسی نے اسپینش لیگ میں تمام ٹیموں کے خلاف لگاتار گول کرنے کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔میسی نے لگاتار انیس میچوں میں اسپینش لا لیگا کی تمام ٹیموں کے خلاف گول اسکور کر کے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔سیلٹا ویگو کیخلاف میسی نے لگاتار انیس میچوں میں تیس گول اسکور کر ڈالے۔ اور اب وہ پچھلے سیزن میں سب سے زیادہ پچاس گول کے ریکارڈ سے صرف سات گولز دور ہیں، جبکہ یہ ریکارڈ بنانے کے لئے ان کے پاس نو میچز باقی ہیں۔اس طرح انہوں نے ایک ریکارڈ بنایا اور دوسرا بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.