31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:29
نیشنل ٹی20فائنل:سعید اجمل فٹ ، آج فیصل آباد کی نمائندگی کرینگے
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل فٹ ہوگئے وہ آج نیشنل ٹی 20 کے فائنل میں فیصل آباد وولفز کی نمائندگی کریں گے،سعید اجمل، دورہ جنوبی افریقا کے بعد ہرنیہ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے،جس کی وجہ سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے، اُن کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہیں جس کے بعد وہ قومی ٹی 20 میں فیصل آباد وولفز کی نمائندگی کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔