31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:39
مانچسٹر یونائیٹڈ کا سفر 20ویں لیگ ٹائٹل کی جانب رواں دواں
جیو نیوز - لندن…انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا سفر 20ویں لیگ ٹائٹل کی جانب رواں دواں ہے، اُدھر جرمن لیگ میں بائرن میونخ نے حریف ٹیم پر گولز کی برسات کردی۔انگلش پریمئر لیگ میں گزشتہ روز مانچسٹر یونائیٹڈ نے سندرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔ اس کامیابی نے ریڈ ڈیولز کے 20ویں ٹائٹل کی راہ ہموار کردی۔ چیمپینز مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو 4-0 سے ہرا یا، آرسنل نے ریڈنگ کو 4-1 سے شکست دی۔ٹوٹنہیم نے سوانسی کو 2-1 سے ہرادیا، لیگ میں اپ سیٹ اس وقت ہوا جب چیلسی کو ساوتھ ہیمٹن کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جرمن بنڈزلیگا میں بائرن میونخ کی ٹیم شاندار فارم میں نظر آئی، لیگ لیڈرز نے ہیمبرگر کو دو کے مقابلے میں ایک دو نہیں بلکہ 9 گولز سے شکست دی۔ میونخ کی جانب سے Claudio Pizarro نے چار ، جبکہ روبن نے دو گولز اسکور کئے چیمپینز بورشیا ڈورٹمنڈ نےStuttgart کو 2-1 سے ہرا دیا۔