2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:36
ریٹائرمنٹ کاارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا،مصباح الحق
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ، جب تک فٹ ہوں اور ٹیم کو اچھا ان پٹ دے رہاہوں کھیلوں گا،کرکٹ کے کھیل میں عمر کو لے کر ریٹائرمنٹ کے مشورے دینا درست نہیں ،جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ میں 90دن رونا اور دس دن خوشی کہ ہوتے ہیں ۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ جب تک فٹ اور فارم ہیں کرکٹ کھیلیں گے۔